• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 54777

    عنوان: بغیر سحری كھائے روزہ ركھنا

    سوال: اگر کوئی شخص سحری میں اٹھ نہ سکے تو کیا وہ روزہ رکھ سکتاہے؟براہ کرم، جواب دیں۔

    جواب نمبر: 54777

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 15-15/Sn=10/1435-U سحری کھانا سنت اور باعث اجر وثواب ہے؛ لیکن روزہ کی صحت اس پر موقوف نہیں ہے، اگر کوئی شخص کسی وجہ سے سحری میں اٹھ نہ سکے پھر بھی وہ نیت کرکے روزہ رکھ سکتا ہے اور رمضان کے روزے کی نیت نصف النہار شرعی (صبح صادق اور غروب آفتاب کا بالکل درمیانی وقت) تک کی جاسکتی ہے، ویستحب السحور․․ لما رواہ الجماعة إلا أبا داوٴد عن أنس قال قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تسحروا فإن فيالسحور برکة إلخ (شامي: ۳/۴۰۰، زکریا) فیصح صوم رمضان․․․ بنیة من اللیل إلی الضحوة الکبری: ۳/۳۳۸، ط: زکریا)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند