• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 54250

    عنوان: اگر بوسہ لینے سے بیوی کا لعاب ایک دوسرے کے منہ میں چلا جائے تو کیا روزہ ٹوٹ جائے گا؟

    سوال: اگر بوسہ لینے سے بیوی کا لعاب ایک دوسرے کے منہ میں چلا جائے تو کیا روزہ ٹوٹ جائے گا؟

    جواب نمبر: 54250

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1160-1160/M=9/1435-U اگر لعاب صرف منھ تک رہا اس کے بعد تھوک دیا اندر حلق میں نہیں گیا تو اس سے روزہ نہیں ٹوٹا، لیکن روزے میں اس عمل سے احتیاط کرنی چاہیے، بالخصوص جوان میاں بیوی کو۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند