• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 604825

    عنوان:

    فحش سائٹ دیكھنے سے انزال ہوگیا‏، پھر یہ سمجھ كر كہ روزہ ٹوٹ گیا ‏، غسل كرتے وقت حلق تك پانی پہنچایا‏، تو روزے كا كیا حكم ہے؟

    سوال:

    اگر کسی نے روزے کے دوران مشت ذنی نہ کی لیکن فحش سائیٹ دیکھنے سے انزال ہو گیا غلط فہمی سے یہ سمجھا کے میرا روزہ ٹوٹ گیا ہے پھر اس نے غسل واجب کرنے کے لیے حلق تک پانی پہنچایا تو کیا اس صورت میں روزے کی قضا آئے گی یا کفارہ بھی لازم ہے ؟

    جواب نمبر: 604825

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 822-678/D=11/1442

     اس صورت میں صرف قضاء واجب ہوگی کفارہ واجب نہیں ہوگا۔ تفصیل کے لئے چند اہم عصری مسائل، جلد: 1/206 میں مطبوعہ ایک مفصل فتوی ملاحظہ فرمائیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند