• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 47092

    عنوان: روزہ رکھ کر صبح میں آفس جانے کے لیے توتھ برش کرسکتے ہیں یانہیں اگر منہ سے بو آئے تو ؟

    سوال: روزہ رکھ کر صبح میں آفس جانے کے لیے توتھ برش کرسکتے ہیں یانہیں اگر منہ سے بو آئے تو ؟

    جواب نمبر: 47092

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1191-775/L=9/1434 روزہ کی حالت میں ٹوتھ برش کرنا مکروہ ہے، اگر برش کرتے وقت پیسٹ کے ذرات حلق کے نیچے چلے گئے تو اس سے روزہ بھی فاسد ہوجائے گا، اس لیے روزہ کی حالت میں ٹوتھ برش کا استعمال نہ کریں، منھ کی صفائی کے لیے مسواک کا استعما ل کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند