• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 170957

    عنوان: مارکیٹ یا مدرسے کی مسجد میں سنت اعتکاف کرنا

    سوال: مارکیٹ یا مدرسہ کی مسجد مثلاً بلڈنگ کے کسی ایک فلور پرجہاں جمعہ بھی ہوتا ہے وہاں سنت اعتکاف کرنا جائز ہے؟ اگر مناسب سمجھیں تو تفصیلی دلیل کے ساتھ جواب دے کر ممنون فرماویں۔

    جواب نمبر: 170957

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1142-964/H=10/1440

    جس مسجد میں امام موٴذن اور مقتدی تقریباً معین ہوں پنجوقتہ نماز اس میں ہوتی ہو اخیر عشرہٴ رمضان المبارک کا سنت اعتکاف اس میں درست ہوگا خواہ ایسی مسجد بازار میں ہو اور جس بلڈنگ کے ایک فلور (منزل) کو مسجد بنا لیا گیا چاہے وہ مدرسہ کی بلڈنگ کی منزل ہو ایسی مسجد چونکہ مسجد شرعی نہیں اس لئے اس میں اعتکافِ مسنون صحیح نہ ہوگا۔ ہو (الاعتکاف) لغة اللبث وشرعاً لبث بفتح اللام وتضم المکث ذکر ولو ممیزاً فی مسجد جماعة ہو مالم امام وموذن ادیت فیہ الخمس اولا وعن الامام اشتراط اداء الخمس فنہ وصححہ بعضہم اھ درمختار مع ردالمحتار ص: ۱۲۸و ص: ۱۲۹المجلد الثانی (اول باب الاعتکاف) مطبوعہ نعمانیہ ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند