عبادات >> صوم (روزہ )
سوال نمبر: 16336
اگر
ہم سحر سے پہلے ٹوتھ پیسٹ کا استعمال کریں جب کہ اس کی بو سحر کے تقریباً ایک
گھنٹہ کے بعد ختم ہوتی ہے۔ کیا اس سے روزہ کی کیفیت پر اثر پڑتا ہے؟ کیا شوال کے
روزوں کے لیے ضروری ہے کہ چھ دن لگاتاروزہ رکھیں؟کیا پہلا روزہ دوسرے شوال سے
رکھنا ضروری ہے؟

جواب نمبر: 16336
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(م):1552=1556-10/1430
(۱) اس سے روزے پر کوئی اثر نہیں پڑتا، تاہم اگر ٹوتھ پیسٹ کا اثر فوراً ختم نہیں ہوتا تو بہتر یہ ہے کہ سحر کھانے سے پہلے کرلیا کریں یا رات کے وقت کرلیا کریں۔
(۲) لگاتار رکھنا ضروری نہیں، متفرق طور پر رکھ سکتے ہیں،اور شوال کی دوسری تاریخ سے ابتداء کرنا بھی لازم و ضروری نہیں، بس اتنا ہے کہ شوال کے مہینے میں چھ روزے پورے کرلیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند