عنوان: اگر منھ میں الائچی كی خوشبو محسوس ہو تو كیا روزہ ٹوٹ جائے گا؟
سوال: میرا سوال یہ ہے کہ کیا رمضان میں سحری کا اختتام الائچی کھاکر سکتے ہیں؟ یعنی الائچی کھاکر اس کی خوشبو منہ میں رہ جاتی ہے تو اس سے ر وزہ پر کیا فرق پڑے گا؟ براہ کرم، حوالے کے ساتھ جواب دیں۔
جواب نمبر: 4701301-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 1219-822/L=11/1434-U
اگر الائچی پیٹ میں چلی جائے تو صرف خوشبو منھ میں رہنے کی وجہ سے روزہ پر کوئی فرق نہیں آئے گا؛ اس لیے رمضان میں سحری کا اختتام الائچی کھاکر ختم کرسکتے ہیں۔