• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 21958

    عنوان:

    روزہ کی حالت میں بوس و کنار سے انزال ہونے پر کیا حکم ہے؟

    سوال:

    روزہ کی حالت میں بوس و کنار سے انزال ہونے پر کیا حکم ہے؟

    جواب نمبر: 21958

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 837=665-5/1431

     

    اس سے روزہ فاسد ہوجائے گا اور قضا لازم ہوگی۔ کفارہ واجب نہ ہوگا۔ اس پر غسل بھی واجب ہوگا۔ رمضان میں روزہ کی حالت میں جوان آدمی کو اپنی بیوی سے بوس وکنار نہ کرنا چاہیے۔ مبادا شہوت کے غلبہ میں جماع کربیٹھے تو کفارہ اور قضا دونوں واجب ہوں گے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند