• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 60391

    عنوان: روزہ کی حالت میں اگر بتی کی خوشبو لینے سے روزہ ٹوٹ جاتاہے کیا ؟

    سوال: (۱) میرا سوال یہ ہے کہ کی روزہ کی حالت میں اگر بتی کی خوشبو لینے سے روزہ ٹوٹ جاتاہے کیا ؟ (۲) اور روڈ پہ چلنے والی گاڑیوں سے نکلنے والے دھواں کو سانس میں لینے سے روزہ ٹوٹ جاتاہے کیا ؟ (۳) اور جو لوگ لکڑیوں کا استعمال کرکے کھانا بناتے ہیں تو لکڑیوں کے جلانے سے ہونے والے دھواں کو سانس میں لینے سے بھی روزہ ٹوٹ جاتاہے کیا ؟

    جواب نمبر: 60391

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 502-502/Sd=9/1436-U (۱) اگر بتی کا دھواں ناک یا منھ میں قصداً لینے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے۔ لو أدخل حلقہ الدخان أي بأي صورة کان الإدخال حتی لو تبخر بخورة وآواہ إلی نفسہ واشتمہ ذاکرًا لصومہ، أفطر لإمکان التحرز عنہ․ (رد المختار: ۳/۳۶۶، زکریا) گاڑیوں سے نکلنے والا دھواں یا اسی طرح لکڑیوں کے جلانے سے ہونے والا دھواں اگر قصد وارادے کے بغیر ناک یا منھ میں چلا جائے تو اس سے روزہ نہیں ٹوٹے گا، -أو دخل حلقہ غبار- أو دخان ولو ذاکرًا استحسانا لم یفطر (الدر المختار مع رد المحتار: ۳/۳۶۱، زکریا)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند