• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 42336

    عنوان: روزہ کی نیت

    سوال: عرض یہ ہے کہ روزہ کی جو نیت کتاب میں لکھی ہے اسکا ترجمہ تو اسطرح ہے کہ میں رمضان کے کل کے روزہ کی نیت کرتا ہوں جبکہ اصل میں یہ روزہ آج کا ہی ہے۔ براہ کرم، وضاحت فرمائیں ۔ نوازش ہوگی۔

    جواب نمبر: 42336

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1684-1684/M=12/1433 رات ختم ہونے کے بعد جو صبح آنے والی ہے اس کے لیے کل کا لفظ استعمال ہوتا ہے، لہٰذا تشویش میں پڑنے کی ضرورت نہیں، اور نیت اصل میں دل کے ارادے کا نام ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند