• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 19571

    عنوان:

    صاع کی جو مقدار یا وزن عرب میں موجودہ وقت میں رائج ہے بتائیے اور اس کی سند بھی اگر ممکن ہوسکے۔

    سوال:

    صاع کی جو مقدار یا وزن عرب میں موجودہ وقت میں رائج ہے بتائیے اور اس کی سند بھی اگر ممکن ہوسکے۔

    جواب نمبر: 19571

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 337=337-3/1431

     

    صاع کی مقدار یا وزن جو عرب میں رائج ہے، اس بابت عرب کے ہی علماء سے معلوم کرنا چاہیے تھا، بہرحال مولانا ابوالکلام شفیق صاحب قاسمی مظاہری نے اپنی کتاب ?الاوزان المحمودة? میں خلاصہ صاع نبوی کے تحت لکھا ہے کہ ?علماء کے اس سلسلہ میں بہت سے اقوال ہیں: (۱) ہیئة کبار العلماء سعودی عرب تقریبا تین کلو۔ (۲) حاشیة الموسوعة الفقہیة الکویتیة= ۳کلو باون گرام، آٹھ ملی گرام۔ (۳) المیزان في الأقیسة والأوازن= دو کلو ایک سو چھہتر گرام (۴) شیخ عبد اللہ المنیع= تین کلو دو سو چھیانوے گرام آٹھ ملی گرام۔ (۵)حضرت مولانا عبدالحئی صاحب لکھنوی =دو کلو دو سو دس گرام۔ (۶) حضرت مفتی محمد شفیع صاحب دارالعلوم دیوبندو مظاہر علوم سہارنپور = تین کلو ایک سو انچاس گرام دو سو اسی ملی گرام۔ موٴلف کتاب الاوزان المحمودہ نے وزن کے سلسلے میں حساب کی بنیاد حضرت مفتی شفیع صاحب رحمہ اللہ کی تحقیق پر رکھی ہے۔ (دیکھئے الاوزان المحمودہ: ۵۰)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند