• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 9305

    عنوان:

    اگر فجر کی جماعت شروع ہوجائے تو کیا اس وقت پیچھے کہیں کھڑے ہوکر سنت پڑھنا جائز ہے؟ جب کہ مشکوة میں تو ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جب فرض نماز کے لیے اقامت ہوجائے تو سوائے اس فرض کے اور نماز نہیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 9305

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 2238=2035/ د

    حدیث کا مفہوم صحیح ہے، لیکن (دیگر احادیث کی روشنی میں) فجر کی سنت موٴکد ترین سنت ہے، اور جماعت میں شامل ہوجانے سے بالکلیہ سنت فوت ہوجائے گی، اس لیے اگر فجر کی جماعت میں شامل ہوسکنے کی امید ہو خواہ قعدہ ہی میں، تو پہلے مسجد کے باہر یا خارجی حصہ میں یا کسی کنارے پر سنت ادا کرے، حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما ستون کا آڑ لے کر پڑھ لیا کرتے تھے۔ پھر جماعت میں شامل ہوجاتے تاکہ سنت بھی ادا ہوجائے اور جماعت بھی مل جائے، لیکن اگر جماعت کے بالکلیہ فوت ہوجانے کا اندیشہ ہو تو سنت نہ پڑھے بلکہ جماعت میں شامل ہوجائے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند