• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 7192

    عنوان:

    کیا صلوة اوابین کے لیے مغرب کی نماز کے بعد کے علاوہ اور کوئی وقت ہے؟

    سوال:

    کیا صلوة اوابین کے لیے مغرب کی نماز کے بعد کے علاوہ اور کوئی وقت ہے؟

    جواب نمبر: 7192

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1052=931/ ل

     

    اوابین کے معنی رجوع الی اللہ کے ہیں، اس اعتبار سے جملہ نمازوں کو اوابین کہہ سکتے ہیں، لیکن احادیث سے دو وقت کی نوافل پر اطلاق صلاة اوابین کا آیا ہے، ایک صلاة ضحی پر اور دوسرے نوافل بعد المغرب پر (فتاویٰ دارالعلوم: 4/236) پس مغرب کے بعد کی چھ رکعتوں کے علاوہ صلاة ضحی کو بھی صلاة اوابین کہہ سکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند