• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 68316

    عنوان: کوئی وظیفہ ہو تو بتائیں کہ مجھے فجر کی نماز باجماعت مل جائے

    سوال: فجر کی نماز جماعت سے نہیں مل پاتی ہے، الارآم بھی لگاتے ہیں۔ الحمد للہ، گناہوں سے بھی بچتے ہیں، حقو ق العباد کا معاملہ بھی ٹھیک ہے، تجارت بھی الحمد للہ، حلال ہے ، رات میں روزانہ فجر کا اردہ کرکے سوتے ہیں ، لیکن کام بارہ بجے ہی ختم ہوپاتاہے، کوئی وظیفہ ہو تو بتائیں کہ مجھے فجر کی نماز باجماعت مل جائے ، اللہ ہدات چاہنے والوں کو ہدایت دیتاہے ، پھر میرے چاہنے پر بھی فجر کی توفیق نہیں مل رہی ہے؟

    جواب نمبر: 68316

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 495-949/SN=11/1437 آدمی کو جب صبح چار بجے سفر کرنا ہوتو وہ صبح کو اٹھنے کے لیے مختلف تدبیریں کرتا ہے اور وہ اٹھ بھی جاتا ہے؛ کیوں کہ عزم پختہ ہے اور مقصد اہم ہے، اگر نماز کو بھی اسی طرح اہمیت دی جائے اور پختہ عزم کیا جائے تو ان شاء اللہ نماز کے لیے بھی وقت پر آنکھ کھل جائے گی، بہرحال آپ پختہ عزم کریں اور ہمت سے کام لیں اور ساتھ ساتھ درج ذیل آیتِ کریمہ سوتے وقت پڑھ لیا کریں، ان شاء اللہ وقت پر آنکھ کھل جائے گی اور آپ باجماعت فجر کی نماز پابندی سے پڑھ سکیں گے۔ وَإذْ جَعَلْنَا الْبَیْتَ مَثَابَةً لِّلنَّاسِ وَاَمْنًا، وَاتَّخِذُوْا مِنْ مَّقَامِ إبْرَاہِیْمَ مُصَلّٰی، وَعَہِدْنَا إلٰی إبْرَاہِیْمَ وَإسْمٰعِیْلَ أنْ طَہِّرَا بَیْتِيَ لِلطَّائِفِیْنَ وَالْعَاکِفِیْنَ وَالرُّکَّعِ السُّجُوْدِ ․


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند