• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 64480

    عنوان: اپنے گھر کی چھت پر تراویح سناوں تو مسجد کا ثواب ملے گا یا نہیں؟

    سوال: حضرت مجھے یہ معلوم کرنا ہے کہ میں اللہ کے فضل سے حافظ ہوں لیکن مجھے مسجد میں تراویح سنانے کی جگہ نہیں مل رہی ہے تو اگر میں اپنے گھر کی چھت پر تراویح سناوں تو مسجد کا ثواب ملے گا یا نہیں؟ تفصیل سے جواب دے کر مطمئن فرمائیں۔

    جواب نمبر: 64480

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 561-561/Sd=7/1437 گھر کی چھت پر تراویح سنانے سے مسجد کا ثواب نہیں ملے گا، تاہم تراویح کی جماعت کا ثواب مل جائے گا۔ وإن صلی أحد في بیتہ بالجماعة حصل لہم ثوابہا، وأدرکوا فضلہا، ولکن لم ینالوا فضل الجماعة التي تکون في المسجد لزیادة فضیلة المسجد وتکثیر جماعتہ وإظہار شعائر الإسلام۔ (کبیري ۴۰۲) والجماعة فیہا سنة علی الکفایة في الأصح، فلو ترکہا أہل المسجد أثموا، وکل ما شرع جماعة فالمسجد فیہ أفضل (درمختار) وإن صلی أحد في البیت بالجماعة لم ینالوا فضل جماعة المسجد۔ (در مختار مع الشامي ۲/۴۹۵-۲۸۸ زکریا، فتاویٰ دارالعلوم ۴/۲۷۰)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند