• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 149477

    عنوان: گھر سے آفس کے درمیان ۸۵ کلو میٹر کی دوری ہے۔ میں قصر پڑھوں یاپوری پڑھوں؟

    سوال: میں ممبئی میں رہتاہوں اور یہاں ملازمت کرتاہوں، میرے گھر سے آفس کے درمیان ۸۵ کلو میٹر کی دوری ہے، میں گھر پہ پوری نماز پڑھتاہوں ۔ براہ کرم، بتائیں کہ آفس میں قصر پڑھوں یاپوری پڑھوں؟

    جواب نمبر: 149477

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 780-815/M=7/1438

    آپ اگر کام کی جگہ (آفس) میں ۱۵ /دن یا اس سے زائد قیام نہیں کرتے تو آپ آفس میں مسافر رہیں گے اور مسافر پر قصر ہے۔

    --------------------------

    جواب درست ہے؛ البتہ یہاں یہ بات بھی ملحوظ رہے کہ مسافتِ سفر سوا ستہتر کلومیٹر ہے۔ آپ کا گھر جس جگہ ہے وہاں کی آبادی کی انتہا اور شہر ممبئی کی ابتداء کے درمیان اگر کم ازکم سوا ستہتر کلومیٹر کی مسافت ہوگی تب آپ مسافر ہوں گے ورنہ نہیں۔ (س)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند