• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 46535

    عنوان: میں یہ جاننا چاہتاہوں کہ کیاامام کے پیچھے جماعت میں مقتدی سورة فاتحہ پڑھے گا یا نہیں؟ یا پھر مقتدی کو امام کے سورة فاتحہ پڑھتے وقت خاموش رہنا چاہئے؟

    سوال: میں یہ جاننا چاہتاہوں کہ کیاامام کے پیچھے جماعت میں مقتدی سورة فاتحہ پڑھے گا یا نہیں؟ یا پھر مقتدی کو امام کے سورة فاتحہ پڑھتے وقت خاموش رہنا چاہئے؟

    جواب نمبر: 46535

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1189-1101/N=10/1434 قرآن وحدیث کی روشنی میں علمائے احناف کی تحقیق یہ ہے کہ امام کے پیچھے مقتدی حضرات حالت قیام میں بالکل خاموش رہیں گے، سورہٴ فاتحہ یا کسی اور سورت کی قراء ت بالکل نہیں کریں گے، احناف کے نزدیک مقتدی حضرات کے لیے امام کے پیچھے قراء ت کرنا جائز نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند