• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 608387

    عنوان:

    گھر سے برابر مسافت پر واقع دو قریبی مسجدوں میں سے کس مسجد میں نماز زیادہ افضل ہے؟

    سوال:

    مفتی صاحب ہمارے گھر کے قریب دو مسجدیں ہیں دونوں مسافت کے حوالے سے تقریبا برابر ہیں ایک میں جمعہ ہوتا دوسری میں جمعہ نہیں ہوتا۔لیکن ایک فرق ہے وہ یہ کہ جہاں جمعہ ہوتا ہے وہ بنسبت دوسری مسجد کے کچھ چھوٹی مسجد ہے ۔اب ہمارے لیے کیا حکم ہے ؟کس مسجد میں نماز پڑھنی افضل ہے ؟

    جواب نمبر: 608387

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:305-240/H-Mulhaqa=6/1443

     اگر یہ دونوں مسجدیں آپ کے محلہ کی مسجد ہیں اور دونوں آپ کے گھر سے برابر برابر مسافت پر واقع ہیں، نیز دونوں کے امام، اوصاف امامت کے حامل اور متقی وپرہیز گار ہیں تو دونوں میں جو مسجد پرانی ہو، اُس میں آپ کے لیے نماز پڑھنا افضل ہوگا۔

    وفي آخر شرح المنیة بعد نقلہ ما مر عن الأجناس: ثم الأقدم أفضل لسبقہ حکماً إلا إذا کان الحادث أقرب إلی بیتہ؛ فإنہ أفضل حینئذ لسبقہ حقیقة وحکماً کذا في الواقعات، وذکر في الخانیة ومنیة المفتي وغیرھما أن الأقدم أفضل؛ فإن استویا فیھما وقوم أحدھما أکثر؛ فإن کان فقیہاً یقتدي بہ یذھب للأقل جماعةتکثیراً لھا بسببہ وإلا تخیر، والأفضل اختیار الذي إمامہ أفقہ وأصلح، ومسجدہ حیہ أفضل من الجامع وإن کثر جمعہ أھ ملخصاً، وحاصلہ أن في تقدیم الأقدم علی الأقرب خلافاً؛ لکن عبارة الخانیة ھکذا: وإذا کان في منزلہ مسجدان یذھب إلی ما کان أقدم إلخ، وظاھرہ أن ھذا التفصیل في مسجد الحي۔ تأمل ( رد المحتار، کتاب الصلاة، باب ما یفسد الصلاة وما یکرہ فیھا، مطلب في أفضل المساجد، ۲: ۴۳۲، ۴۳۳، ط: مکتبة زکریا دیوبند، ۴:۲۰۸، ت: الفرفور، ط: دمشق)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند