• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 158899

    عنوان: تیسری رکعات میں شامل ہونے والا بقیہ نماز كیسے ادا كرے گا؟

    سوال: مفتی صاحب! پوچھنا یہ ہے کہ ایک آدمی ۴/ رکعات والی نماز میں جماعت کے ساتھ تیسری رکعات میں شامل ہوتا ہے اور اس کی دو رکعتیں رہ جاتی ہیں، ان دو رکعتوں کو ادا کرتے ہوئے کوئی موجب سجدہٴ سہو ہو جائے تو سجدہٴ سہو واجب ہوگا یا نہیں؟ شکریہ

    جواب نمبر: 158899

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 693-591/L=6/1439

    مسبوق کو اگر امام کے سلام پھیرلینے کے بعد اپنی نماز پوری کرتے ہوئے کوئی موجبِ سہو بات پیش آجائے تو اس پر سجدہ سہو کرنا ضروری ہوگا۔ ویلزمہ السجود اذا سہا فیما یقضیہ․(شامی:۲/۳۴۷)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند