• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 58460

    عنوان: پوسٹنگ كی جگہ نماز قصر كرنا ہے یا پوری پڑھنا ہے؟

    سوال: میں انڈین ایر فورس میں نوکری کررہا ہوں۔ ہماری ٹریننگ مکمل ہونے پر ہم کو حلف لینا ہوتا ہے کہ” میں اللہ کے نام پر حلف لیتا ہوں کہ میں قانون ہند پر سچا یقین رکھوں گا اور اس کا مطیع رہوں گا اور جہاں بھی مجھ کو جانے کا حکم دیا جائے گا میں بری، بحری اور ہوائی سفر کے ذریعہ جاوٴں گا یہاں کہ اپنی زندگی کو خطروں میں بھی ڈال لوں گا۔ اب سوال یہ ہے کہ اگر میری پوسٹنگ میرے آبائی وطن سے ستہتر کلومیٹر سے زیادہ ہے تو کیا میں قصر نماز ادا کروں گا؟واضح رہے کہ کسی ایک جگہ پر پوسٹنگ کا وقت تقریباً چار سال ہوتا ہے لیکن ہم کو کسی بھی وقت کام کے سلسلہ میں کہیں بھیجا جاسکتا ہے۔

    جواب نمبر: 58460

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 339-304/Sn=6/1436-U صورت مسئولہ میں اگر آپ کی پوسٹنگ ”وطن“ کے حدود سے سوا ستہتر کلو میٹر دور کسی علاقے میں ہو اور اس بات پر کوئی قرینہ نہ ہو کہ پندرہ روز سے پہلے ہی آپ کو کسی دوسری جگہ بھیج دیا جائے گا، تو آپ کی نیتِ اقامت شرعاً معتبر ہے اور آپ پر اتمام لازم ہوگا، ”قصر“ جائز نہ ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند