• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 153118

    عنوان: نماز میں ایک لفظ کی جگہ دوسرا پڑھ دیا؟

    سوال: رمضان المبارک میں امام صاحب نے وتر کی پہلی رکعت میں تین آ یت پڑھی، پہلی آ یت میں غلطی ہو گئی ،وسیق الذین کفرو الی الجنةزمرا، پڑھا اس کے بعد کی دو آیت اور پڑھی اس کے بعد رکوع کیا پھر باقی نماز مکمل کی،اس آیت میں امام صاحب نے آمنوا کی جگہ کفرو پڑھا نماز ہوئی یا نہیں ۔ برائے مہربانی جواب عنایت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 153118

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1180-1310/sn=1/1439

    سوال کے اخیر میں آپ نے تحریر فرمایا․․․ آمنوا کی جگہ کفروا پڑھا حالانکہ اس رکوع میں ”آمنوا“ ہے ہی نہیں، غالباً یہ سہوِ قلم ”اتقوا“ کی جگہ ”آمنوا“ لکھا گیا، بہرحال امام صاحب کی دونوں غلطیاں بہت سخت ہیں، ان سے ”معنی“ کے اندر بڑا تغیر پیدا ہوگیا؛ اس لیے یہ نماز دہرالی جائے۔ (دیکھیں: فتاوی محمودیہ: ۲۲/ ۱۷۳، ط: ڈابھیل، فتاوی دارالعلوم: ۴/۷۹، ط: مکتبہ دارالعلوم دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند