• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 605450

    عنوان:

    كس میں ثواب زیادہ ہے‏، تلاوت میں یا سنت غیرمؤكدہ پڑھنے میں؟

    سوال:

    عصر کی نماز میں جماعت سے پہلے تلاوت کریں یا سنت غیر موکدہ پڑھنا چاہیے کس میں زیادہ ثواب ہے ؟

    جواب نمبر: 605450

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 964-612/SN=12/1442

     سنت غیر موکدہ پڑھنا چاہئے، تلاوت تو عصر کے بعد بھی کرسکتے ہیں۔ ہمارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے عصر سے پہلے چار رکعت سنت غیر موکدہ پڑھنا ثابت ہے۔ عن علي قال: کان رسول اللہ - صلی اللہ علیہ وسلم - یصلّي قبل العصر أربع رکعات، یفصل بینہن بالتسلیم علی الملائکة القرّبین ومن تبعہم من المسلمین والموٴمنین (ترمذی، رقم: 429، باب ما جاء فی الأربع قبل العصر)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند