• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 607096

    عنوان:

    وطن اصلی سے وطن اقامت کی طرف سفر کرنے والا مسافر کی نماز پڑھے گا؟

    سوال:

    سوال : کوئی شخص وطن اصلی سے مستقل وطن اقامت کی طرف سفر کرے اور ان میں سو کلومیٹر کا فاصلہ ہو تو اس دوران کیا وہ شخص مسافر کی نماز رستے میں پڑھے گا یا نہیں؟

    جواب نمبر: 607096

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 87-33/LB-Mulhaqa=03/1443

     صورت مسئولہ میں یہ شخص راستے میں مسافر کی نماز پڑھے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند