• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 603012

    عنوان:

    پاک چارپائی اور کرسی پر نماز کا حکم؟

    سوال:

    حضرات مفتیان کی خدمت اقدس میں مسئلہ یہ دریافت کرنا ہے کہ شریعت مطہرہ میں بلا کراہت تختدار چارپائی پر بلا کراہت نماز جائز ہے تو سؤال یہ کہ جب کسی کے پاس اختیار ہو کہ وہ پاک چارپائی یا کرسی پر بیٹھ کر نماز ادا کرسکتا ہے تو ترجیح کس چیز کو دے حالانکہ متقدمین کی کتب فقہ میں کرسی پر بیٹھ کر نماز ادا کرنا متصور بھی شاید نہیں تھا .....․ نیز اگر جواب چارپائی کے حق میں ہو تا پھر مساجد کے ذمہ داران تک یہ پیغام پہنچایا جائے کہ وہ مساجد کی اگلی بعض صف میں چھوٹی چارپائی لگادیں جس میں دو افراد بیٹھ کر نماز ادا کرسکتے ہیں.․ اس امر کے وجود میں آنے سے ایک بدعت کرسیوں کی کی جو مساجد کو دوسرے مذاہب کے معابد سے متشابہ کرتی ہے ختم ہوجائے گی۔

    جواب نمبر: 603012

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:522-207T/sd/=1/1443

     کرسی پر نماز پڑھنا علی الاطلاق جائز نہیں ہے؛ بلکہ اس کی تفصیلات ہیں اور اس زمانے میں کرسی کا ابتلا عام ہوچکا ہے، مسلمانوں میں بھی اس کا استعمال عام ہے؛ اس لیے ضرورت کی وجہ سے معذورین کے لیے مسجد میں کرسی استعمال کرنے کی گنجائش ہے، اس کو بدعت نہیں کہا جاسکتا اور محض اس بنیاد پر کہ پہلے تخت کا استعمال تھا اور کرسی نئی ایجاد ہے، اس لیے تخت استعمال کرنا چاہیے، ایک غیر معقول بات ہے، نیز اس میں مشقت اور الجھن بھی زیادہ ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند