• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 605231

    عنوان:

    پہلی ركعت میں سورہٴ اخلاص اور دوسری میں سورہٴ فلق پڑھنا كیسا ہے؟

    سوال:

    حضرت! اگر کوئی شخص پہلی رکعت میں سورہ اخلاص پڑھے اور دوسری رکعت میں سورہ فلق پڑھے تو کیا چھوٹی سورت ایک کے بعد دوسرے کا پڑھنا مکروہ ہیں ؟

    جواب نمبر: 605231

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1054-799/D=12/1442

     وہ چھوٹی سورتیں جن کی آیتیں چھوٹی بڑی ہونے میں باہم قریب قریب ہوں ان میں اگر دوسری رکعت کی قرأت پہلی رکعت کی قرأت کے مقابلہ میں تین آیت کے بقدر زیادہ ہوجائے تو یہ مکروہ تنزیہی ہے۔ صورت مسئولہ میں سورہ فلق میں سورہ اخلاص سے صرف ایک آیت زاید ہے لہٰذا یہ مکروہ نہیں۔

    قال فی الدر: وإطالة الثانیة علی الاولیٰ یکرہ تنزیہاً إجماعاً إن بثلاث آیات إن تقاربت طولا وقصراً وإن بأقل لا یکرہ۔ (الدر مع الرد: 2/262)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند