• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 148901

    عنوان: ان کپڑوں میں نماز پڑھنا کیسا ہے؟ جن پر راستے کی چھنیٹیں پڑجائیں؟

    سوال: کیا بارش میں یا سڑک پر پانی کی وجہ سے موٹرسائیکل پر جو پانی کے چھینٹے پڑتے ہیں تو ان کپڑوں میں نماز کا کیا حکم ہے ؟

    جواب نمبر: 148901

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:  642-643/H=6/1438

    پانی کی چھینٹیں پڑ جانے کی وجہ سے کپڑے یا جسم کے ناپاک ہونے کا حکم نہ ہوگا البتہ اگر ان چھینٹوں میں نجاست مثلاً گوبر، یاپاخانہ وغیرہ ہو تو ناپاک ہونے کا حکم ہوگا، فتاوی شامی میں ہے والعفو مقید بما اذا لم یظہر اثر النجاسة کما نقلہ فی الفتح عن التجنیس وقال القہستانی انہ الصحیح اھ ج:۱/۲۱۶ (تحت مطلب عن طین الشارع) مطبوعہ نعمانیہ


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند