• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 42786

    عنوان: اوقاتِ ثلاثہ مکروہہ کے علاوہ کسی بھی وقت میں قضا نماز پڑھ سکتے ہیں

    سوال: نماز قضا ہونے کے بعد ہم اس نماز کو کس وقت پڑھ سکتے ہیں؟ مثلاً اگر فجر کی نماز قضا ہوجائے تو ظہر سے پہلے اسے پڑھ سکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 42786

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 64-54/L=2/1434 اوقاتِ ثلاثہ مکروہہ کے علاوہ کسی بھی وقت میں قضا نماز پڑھ سکتے ہیں، اگر کسی کی فجر کی نماز قضا ہوگئی ہو تو ظہر سے پہلے فجر کی قضا پڑھ سکتے ہیں، واضح رہے کہ اگر آدمی صاحبِ ترتیب ہے (یعنی بلوغت کے بعد سے اس کی چھ نمازیں قضا نہیں ہوئی ہیں) تو اس کے لیے کسی نماز کے قضا ہونے کی صورت میں دوسری نماز سے پہلے قضا نماز پڑھنا ضروری ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند