• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 27172

    عنوان: اگر غلطی سے نماز میں ایک اضافی رکعت پڑھی لی تو مجھے کیا کرنا چاہئے ؟سجدہ سہو کروں یا نماز دہراؤں؟

    سوال: اگر غلطی سے نماز میں ایک اضافی رکعت پڑھی لی تو مجھے کیا کرنا چاہئے ؟سجدہ سہو کروں یا نماز دہراؤں؟

    جواب نمبر: 27172

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 1626=1626-11/1431

    اگر چار رکعت والی فرض نماز میں تشہد پڑھ کر غلطی سے پانچویں رکعت کے لیے کھڑے ہوگئے تو اگر پانچویں رکعت کا سجدہ کرنے سے پہلے یاد آگیا تو بیٹھ جائے اور اگر سجدہ کے بعد یاد آئے تو چھ رکعت پوری کرلیجیے اور ہردوصورت میں سجدہ سہو لازم ہے۔ اور اگر چوتھی رکعت میں قعدہ اخیرہ نہیں کیا اور پانچویں رکعت کا سجدہ بھی کرلیا تو فرض نماز درست نہیں ہوئی، اعادہ کی ضرورت ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند