• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 606161

    عنوان:

    زمین پر نماز پڑھنا افضل ہے یا قالین وغیرہ پر؟

    سوال:

    میرا سوال ہے کہ نماز زمین پر پڑھنا زیادہ افضل ہے یا قالین جاے نماز وغیرا پر ؟ استاد جی نے کہا کہ دونوں پر افضل ہے ۔ اور کہا کہ افضل ایک سے زیادہ چیزیں بھی ہو سکتی ہیں ۔ مجھے یہ بات سمجھ نہیں آئی ، اس لے کہ مجھے تو یہی لگتا تھا کہ افضل ایک ہی چیز ہوتی ہے ۔میرا سوال ہے کہ کیا ایک سے زیادہ چیزیں افضل ہو سکتی ہیں ؟ برائے مہربانی میرا اشکال دور فرمادیں ۔ جزاک اللہ خیرا ۔

    جواب نمبر: 606161

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:129-62/SN=2/1443

     قالین وغیرہ بچھائے بغیر زمین پر بلاحائل نماز پڑھنا افضل ہے اور زمین کے ساتھ اس پر اگنے والی چیزیں، مثلا گھاس وغیرہ بھی داخل ہیں؛ باقی سردی گرمی وغیرہ کی ضرورت کے تحت قالین وغیرہ بچھا کر نماز پڑھنے میں بھی کوئی حرج نہیں ہے ۔ استاذ جی نے کیا بات کہی اگر خود ان کے قلم سے لکھواکر بھیجیں تو اس پر غور کیا جاسکتا ہے ۔

    فرع: الصلاة علی الأرض أفضل ثم علی ما أنبتتہ ذکرہ المرغینانی وغیرہ لأن الصلاة سرہا التواضع والخشوع وذلک فی مباشرة الأرض أظہر وأتم إلا لضرورة حر أو برد أو نحوہما ویلحق بہا ما أنبتتہ لہذا المعنی ذکرہ ابن أمیر حاج .[حاشیة الطحطاوی علی مراقی الفلاح ص: 268، فصل فی بیان سننہا، مطبوعة:دار الکتب العلمیة بیروت)"والأفضل الصلاة علی الأرض" بلا حائل "أو علی ما تنبتہ" کالحصیر والحشیش فی المساجد وہو أولی من البسط لقربہ من التواضع.[حاشیة الطحطاوی علی مراقی الفلاح ص: 371،فصل فیما لا یکرہ للمصلی، مطبوعة: دار الکتب العلمیة بیروت)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند