• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 1742

    عنوان: علمائے دیوبند آمین بالجہر کیوں نہیں کرتے ہیں؟ جبکہ احادیث سے ثابت ہے کہ آمین بالجہر کرنا سنت ہے اور خلیج میں آمین بالجہر کا رواج ہے ، اس کی وضاحت کریں۔

    سوال: علمائے دیوبند آمین بالجہر کیوں نہیں کرتے ہیں؟ جبکہ احادیث سے ثابت ہے کہ آمین بالجہر کرنا سنت ہے اور خلیج میں آمین بالجہر کا رواج ہے ، اس کی وضاحت کریں۔

    جواب نمبر: 1742

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 592/ د= 589/ د

     

    آمین سراً کہنا بھی احادیث سے ثابت ہے، حضرات عمر، علی اور ابن مسعود رضی اللہ عنہم سے سرا آمین کہنا ثابت ہے اوراکثر صحابہ و تابعین سراً آمین کہا کرتے تھے اور حنفیہ کے یہاں یہی راجح ہے، علمائے دیوبند اسی کو اختیار کرتے ہیں۔تفصیل کے لیے دیکھئے (اعلاء السنن: ج۲ ص۲۲۳)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند