• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 68296

    عنوان: نماز میں مسنون سورتیں پڑھنا افضل ہے؟

    سوال: (۱) فجر کی فرض نماز میں قرآں کریم کی ترتیب اور تلاوت کرنا کیسا ہے؟ (۲) جس دن ختم ہو اس سے ایک دن پہلے مسجد میں ختم قرآن کا اعلان کرنا کیسا ہے؟ لوگوں کو ختم قرآن کی دعا میں شریک ہونے کا کہنا؟ (۴) کیا جمعة المبارک کی فجر کی نماز میں ترتیب وار تلاوت مقدم اور بہتر ہے بمقابلہ آپ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی مسنون سورتوں کی تلاوت کے؟

    جواب نمبر: 68296

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 694-000/D=9/1437 (۱) مفصلات کو نمازوں میں پڑھنا مسنون ہے، ترتیب وار قرأت کرنے کی صورت میں مذکورہ سنت طویل عرصہ تک متروک رہے گی۔ باقی کسی مصلحت یا فائدہ کے پیش نظر کرلینا جائز ہے، لیکن بہتر ہے کہ نفل انفرادی نماز میں ایسا کیا جائے۔ (۲) یہ ریاء نمود کی بات ہے ایک تو خلاف سنت قرأت کی گئی پھر مسجد میں اس کا اعلان کرنا اور بھی برا ہے۔ (۳) اس کی بھی ضرورت نہیں، فرض نمازیں لوگ پابندی سے پڑھیں اس کی دعوت دی جائے اور اس کے لئے کہا جائے اپنی طرف سے زاید باتیں شامل نہ کی جائیں۔ (۴) مسون سورتیں پڑھنا افضل ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند