عبادات >> صلاة (نماز)
سوال نمبر: 39231
جواب نمبر: 39231
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 1160-189/B=6/1433 نیت قضاء عمری میں صرف اتنا کہہ لینا کافی ہے میں اپنی قضا نمازوں میں سب سے پہلی فجر پڑھتی ہوں اللہ کے واسطے۔ میں اپنی قضا نمازوں میں سب سے پہلی ظہر پڑھتی ہوں اللہ کے واسطے۔ ہرنماز کے ساتھ ایک نماز قضا کرنے میں تو بہت ٹائم لگے گا، پورے سات سال لگیں گے، اگر ہمت ہو تو روزانہ اس کے علاوہ بھی زیادہ سے زیادہ قضا کرلیا کریں تاکہ مرنے سے پہلے یہ بوجھ سر سے اترجائے۔ نمازوں کی قضا کرنے کی ایک کاپی بھی بنائیں اور ہرروز فجر، ظہر، عصر، مغرب، عشاء وتر ان چھ نمازوں کی حاضری (ادائیگی) بھی درج کرتی جائیں تاکہ آپ کو معلوم ہو کہ اتنی نمازیں قضا پڑھ چکی ہیں، صرف فرض نمازوں کی قضا کریں سنتوں کی قضا نہیں ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند