• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 602974

    عنوان:

    قعدہ اولی میں تشہد کا کچھ حصہ دوبارہ پڑھنا؟

    سوال:

    میں نے ایک مرتبہ امام صاحب کی غیر حاضری میں نماز پڑھائی تھی میں نے قعدہ اولی میں ایک مرتبہ مکمل تشہد پڑھنے کے بعد شک ہونے پر اشہد ان لا الہ سے اخیر تک پھر سے پڑھا تھا تو کیا صورت میں سجدہ سہو کرنا ضروری تھا ؟ اور میں نے سجدہ سہو نہیں کیا تھا تو اب کیا حکم ہے براہ کرم رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 602974

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 488-645/M=10/1442

     قعدہ اولیٰ میں تشہد کے تکرار سے سجدہٴ سہو واجب ہوتا ہے بعض حصہ کے دوبارہ پڑھنے سے سجدہٴ سہو لازم ہے یا نہیں، اس کی صراحت نہیں ملی۔ ظاہر یہ ہے کہ اس صورت میں سجدہٴ سہو نہیں، پس صورت مسئولہ میں نماز ہوگئی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند