• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 604616

    عنوان:

    جہاں جمعہ كی نماز نہیں ہوتی وہاں لوك ڈاؤن میں جمعہ كی نماز پڑھناكیسا ہے؟

    سوال:

    ایک گاؤں میں جمعہ کی نماز نہیں ہوتی لیکن لوک ڈاؤن میں جبکہ مساجد بند ہیں جمعہ کی نماز پڑھنا کیسا ہے ؟

    جواب نمبر: 604616

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 978-640/B=10/1442

     حنفی مسلک میں چھوٹے گاوٴں میں جمعہ واجب نہیں، انھیں ہر حال میں خواہ ”لاک ڈاوٴن“ ہو یا نہ ہو ظہر کی نماز باجماعت پڑھنی چاہئے۔ اگر سرکاری طور پر ”لاک ڈاوٴن“ کی وجہ سے مساجد بند ہیں تو اپنے اپنے گھروں پر ظہر کی نماز ادا کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند