• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 175145

    عنوان: مسجد دور ہونے كی وجہ سے آفس میں نماز پڑھتے وقت تكبیر كب كہنی چاہیے؟

    سوال: میں آفس میں کام کرتاہوں ، مسجد دور ہے، ظہر ، عصر ، مغرب آفس میں ہی پڑھ لیتاہوں اور آفس تک اذان کی آواز سنائی نہیں دیتی ، میرا سوال یہ ہے کہ جب میں ظہر پڑھوں تو اقامت کب کہوں؟ ظہر کی چار رکعت سنت سے پہلے ہی کہوں یا جب فرض شروع کرتاہوں اس وقت کہوں؟اور میں اکیلا ہی نمازپڑھتاہوں۔ براہ کرم، جوا ب دیں۔

    جواب نمبر: 175145

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:353-293/L=4/1441

    اقامت فرائض کے لیے ہے ؛اس لیے آپ فرض نماز شروع کرنے سے پہلے اقامت کہیں،اور ہوسکے تو اذان بھی کہہ لیا کریں اور اگر کچھ مسلمان اور بھی ہوں تو باضابطہ جماعت کا اہتمام کیاکریں تاکہ جماعت کے ثواب سے محرومی نہ ہو ۔ والإقامة مثل الأذان فی کونہ سنة للفرائض فقط. کذا فی البحر الرائق.ولیس لغیر الصلوات الخمس والجمعة نحو السنن والوتر والتطوعات والتراویح والعیدین أذان ولا إقامة کذا فی المحیط.(الفتاوی الہندیة 1/ 53)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند