• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 169636

    عنوان: لڑكے پر نماز كب فرض ہوتی ہے؟

    سوال: مفتی صاحب کچھ سوالات پوچھنا چاہتا ہوں ۱ میں اپنی قضا نمازے پڑھنا چاہتا ہوں لِیکن اس سے پہلے میں یہ جاننا چاہتا ہوں کے لڑکے پر نماز کب فرض ہوتا ہے ؟ ۲ اگر ۱۵ سال سے پہلے لڑکا جوان ہو گیا تو کیا ۱۵ سال سے پہلے ہی نماز فرض ہو گیا ؟ میرا خیال یہ ہیں کہ میں ۱۵ سال سے پہلے جوان ہو گیا تھا لِیکن مجھے یہ باضابطہ یاد نہیں کہ کتنا پہلے تو میں اپنی قضا نماز کب سے پڑھو ؟ خیر

    جواب نمبر: 169636

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:648-577/sd=8/1440

    مردوں میں بلوغ کی علامت احتلام، انزال وغیرہ ہے ، اگر پندرہ سال سے پہلے مذکورہ علامت ظاہر ہو تو اس کوبالغ سمجھا جائے گا، ورنہ قمری سن کے اعتبار سے پندرہ سال مکمل ہونے پر شرعاً بالغ شمار کیا جائے گا ، پس صورت مسئولہ میں اگر آپ کو یقین یا ظن غالب ہے کہ آپ پندرہ سال سے پہلے بالغ ہوگئے تھے ، تو اندازہ لگالیں، جس عمر کا ظن غالب ہو، اسی کے اعتبار سے حساب لگاکر چھوٹی ہوئی فرض اور واجب نمازیں اور فرض روزے قضاکرلیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند