• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 26149

    عنوان: اگر دانتوں میں کچھ کھانے کے اجزا رہ جائیں اتو بغیر خلال کے وضو اور نماز ہوجائے گی یا نہیں؟یا ایسے ذرات کو دانتوں سے صاف کرنا ضروری ہے؟

    سوال: اگر دانتوں میں کچھ کھانے کے اجزا رہ جائیں اتو بغیر خلال کے وضو اور نماز ہوجائے گی یا نہیں؟یا ایسے ذرات کو دانتوں سے صاف کرنا ضروری ہے؟

    جواب نمبر: 26149

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 1590=1201-11/1431

    صاف کرلینا بہتر ہے، اور اگر دوران نماز چنے کے برابر اٹکا ہوا جز حلق میں چلا گیا تو نماز فاسد ہوجائے گی۔ اسی لیے مسواک کرنا ہرنماز یا وضو کے وقت منہ کی صفائی کے لیے مستحب ہوئی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند