• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 602767

    عنوان:

    اقامت کے وقت ہاتھ کب اٹھائے جائیں؟

    سوال:

    مسئلہ یہ ہے کہ مکبر نے تکبیر کہی جب لفظ قدقامت الصلوة کہا اور امام نے تکبیر تحرمہ کے لئے ہاتھ اٹھالیئے اور جب تکبیر مکمل ہوا تو امام نے اللہ اکبر کہہ کر نماز شروع کردی ۔ایسا کرنے سے نماز میں کوئی خلل واقع تو نہیں ہوئی برائے کرم جواب دیکر شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں ممنون ومشکور ہوں گا ۔

    جواب نمبر: 602767

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:487-768/sd=2/1443

     اقامت مکمل ہونے کے بعد ہاتھ اٹھانے چاہییں، اقامت کے وقت تو اس کا جواب دینا مسنون ہے۔ (الدر المختار مع رد المحتار: 1/482، دار الفکر بیروت، فتاوی رحیمیہ: 215، دار الاشاعت )


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند