عبادات >> صلاة (نماز)
سوال نمبر: 153010
جواب نمبر: 153010
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa: 1072-889/D=11/1438
”زمین پر کچھ بچھاکر سجدہ کرنا درست نہیں“ یہ بات جس شخص نے بھی کہی غلط کہی، سجدہ زمین پر بچھے فرش، چٹائی، قالین وغیرہ پر بھی درست ہے اسی طرح چوکی، میز جیسی سخت چیز پر بھی درست ہے۔ چارپائی اگر بان وغیرہ سے بُنی ہوئی ہے تو اس پر بھی سجدہ کرنا درست ہوگا۔
اسی طرح زمین پر ایسا موٹا گدّا جس سے سجدہ میں زمین کی سختی محسوس نہ ہو اور زمین کے سخت حصہ پر نہ ٹکے بلکہ اندر دبتا رہے تو ایسے گدے پر سجدہ کرنا صحیح نہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند