• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 60095

    عنوان: امامت كے لیے كن اوصاف كی ضرورت ہوتی ہے

    سوال: جماعت کروانے کے لیے امام کے اندر کون کونسی سی صفات کا ہونا ضروری ہے ؟وہ کونسے گناہ ہیں جن کا کرنے والا امامت نہیں کروا سکتا ؟جُوا کی شرعی تعریف کیا ہے ؟ جُوا کھیلنے والا شخص امامت کروا سکتا ہے ؟

    جواب نمبر: 60095

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 870-866/B=9/1436-U فقہائے کرام نے امامت کے اوصاف یہ بتائے ہیں کہ وہ تمام گناہ کبیرہ سے بچتا ہو، نماز کے مسائل سے خوب واقف ہو۔ قرآن صحیح پڑھتا ہو اس کے ذریعہ سے لوگوں میں الفت ومحبت قائم ہو، لوگوں کو دین کے احکام اور مسائل بتاتا رہتا ہو، صحیح العقیدہ بھی ہو۔ جوا کھیلنا شریعت اسلام میں گناہ کبیرہ ہے، جوا کھیلنے والے امام کے پیچھے نماز مکروہ تحریمی ہوگی، ایسے شخص کو امام بنانا درست نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند