عنوان: کیا عورت امامت کر سکتی ہے
سوال: سوال نمبر ۱: کیا ایک جگہ بہت سی عورتیں موجود ہوں تو کیا وہ لوگ جماعت کر کے نماز ادا کرسکتے ہیں جس کا امامت عورت کر رہی ہوں۔
سوال نمبر ۲: کیا عورت اپنے گھر میں کسی فرض نماز کی امامت کر سکتی ہے ؟
سوال نمبر ۳: کچھ عورتوں نے بہت سی فرض نماز عورت کی امامت میں ادا کی ہے کیا وہ نماز ہوگی یا پھر سے دہرانا پڑے گا؟
جواب نمبر: 16628301-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:177-107/sd=2/1440
(۱،۲)عورتوں کا باہم جماعت سے نماز پڑھنا کہ کوئی عورت امام بنے مکروہ تحریمی ہے ۔
(۳) نماز تو اداء ہوجائے گی؛ البتہ کراہت کی وجہ سے ثواب میں نقص رہے گا۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند