• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 64085

    عنوان: مسافر مقیم كے پیچھے اتمام كرے گا

    سوال: اگر ایک مسافر کسی مقیم امام کے پیچھے نماز شروع کردے تو سنا ہے کہ وہ پھر اتمام ہی کرے گا قصر نہیں کرسکتا اب سوال یہ ہے کہ اگر مسافر(مقیم امام کے پیچھے ) دوسری رکعت میں شریک ہوا(یعنی مسبوق ہوگیا) لیکن امام کے سلام پھیرتے وقت ساتھ ہی اس نے بھی بھولے سے سلام پھیردیا اور بعد میں اس کو یاد آیا کہ نماز نہیں ہوئی تو اب یہ شخص نماز لوٹاتے ہوئے قصر کریے گایا اتمام؟

    جواب نمبر: 64085

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 503-501/H=6/1437 (۱) اتمام کرے مقیم امام کی اقتداء میں قصر نہ کرے گا۔ (۲) اگر نماز فاسد ہوگئی اور مسافر اپنی نماز علیحدہ ادا کرے تو قصر کرے گا وفي الفتاوی الہندیة وإن اقتدی مسافر بمقیم أتم أربعا وإن أفسد یصلي رکعتین بخلاف ما لو اقتدی بہ بینة النفل ثم أفسد حیث یلزم الأربع کذا في التبیین إھ ج۱ ص ۱۴۲۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند