• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 600555

    عنوان:

    نماز اوابین، نماز اشراق اور نماز چاشت سے متعلق چند سوالات

    سوال:

    نماز اوابین کس وقت پڑھی جاتی ہے ؟ نماز اشراق کس وقت پڑھی جاتی ہے ؟ چاشت اور صلاہ دحاء میں کیا فرق ہے اور اسے کس وقت پڑھیں ؟

    جواب نمبر: 600555

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:138-101/N=4/1442

     (۱): اوابین کی نماز، مغرب بعد پڑھی جاتی ہے۔

    (۲): نماز اشراق اُس وقت پڑھی جاتی ہے جب سورج نکل کر ایک یا دو نیزہ کے بہ قدر بلند ہوجائے ، یعنی: طلوع آفتاب سے ۱۲، ۱۵/ منٹ بعدپڑھی جاتی ہے اور زوال سے کچھ پہلے تک اس کا وقت رہتا ہے؛ البتہ بہتر یہ ہے کہ جب سورج ایک یا دو نیزہ کے بہ قدر بلند ہوجائے تو جلد از جلد پڑھ لی جائے۔

    (۳): نماز چاشت ہی کا دوسرا نام صلاة الضحی ہے اور نماز چاشت اور نماز اشراق دونوں کا وقت مشترک ہے؛ البتہ بہتر یہ ہے کہ سورج نکل کر جب پورے دن کا چوتھائی حصہ گذر جائے تب نماز چاشت پڑھی جائے۔ واضح رہے کہ بعض علما طلوع آفتاب کے بعد صرف ایک نماز مانتے ہیں، یعنی: نماز چاشت ، وہ نماز اشراق نہیں مانتے۔ اور جو حضرات دو نمازیں (نماز اشراق اور نماز چاشت) مانتے ہیں، احادیث سے ان کے قول کی بھی تائید ہوتی ہے(تفصیل کے لیے دیکھیں:اعلاء السنن ۷: ۲۹- ۳۶، مطبوعہ:ادارة القرآن والعلوم الاسلامیہ کراچی)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند