• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 53432

    عنوان: نفل پڑھنے کا مکروہ ٹائم کونسا ہے؟

    سوال: (۱) نفل پڑھنے کا مکروہ ٹائم کونسا ہے؟ (۲) نفل نماز کے سجدے میں دعا مانگ سکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 53432

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1035-1035/M=8/1435-U (۱) طلوع آفتاب، غروب آفتاب اور نصف النہار کے وقت کوئی بھی نماز خواہ نفل ہو پڑھنا ممنوع ہے۔ نیز صبح صادق کے بعد اور فجر او رعصر کی نماز کے بعد نفل پڑھنا مکروہ ہے۔ (۲) نماز کے سجدے میں سجدے کی تسبیح پر اکتفا کرنا بہتر ہے، البتہ منقول دعائیں نفل نماز کے سجدے میں مانگ سکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند