• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 609910

    عنوان:

    خارج نماز آیت سجدہ کی تلاوت پر فوراً سجدہ نہ کرنے کی صورت میں کیا کوئی دعا پڑھی جاتی ہے؟

    سوال:

    بغیر نماز میں تلاوت کے دوران سجدہ کی آیات پڑھنے کے بعد اگر فوراً سجدہ ادا نہ کر سکے تو اس وقت کوئی دعا ہے کیا ؟

    جواب نمبر: 609910

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 528-374/H-Mulhaqa=7/1443

     خارج نماز تلاوت کے دوران آیت سجدہ آنے پر فوراً سجدہ تلاوت نہ کرنے کی صورت میں کوئی دعا کسی کتاب میں نظر سے نہیں گذری؛ بلکہ ظاہر یہی معلوم ہوتا ہے کہ اگر نماز کے باہر آیت سجدہ کی تلاوت پر فوراً سجدہ تلاوت نہ کرنا ہو تو تلاوت کا سلسلہ جاری رکھے اور تلاوت کے بعد یا جب موقعہ مناسب ہو تو سجدہ تلاوت کرے؛ البتہ بلا وجہ سجدہ تلاوت کی ادائیگی میں تاخیرنہیں کرنی چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند