• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 164165

    عنوان: مسجد كے احاطے میں جماعت كرنا اور تھوڑی دیر بعد مسجد كے اندر جماعت كرنا كیسا ہے؟

    سوال: ہماری مسجد میں ایک مدرسہ ہے جو کہ مسجد کے احاطے میں ہے ، اس میں ایک نماز ہوتی ہے اور تقریباً ۵۱منٹ بعد مسجد میں بھی نماز ہوتی ہے ۔ مفتیان اکرام کیا فرماتے ہیں اس بارے میں کہ یہاں کوئی پہرہ کا چکر بھی نہیں ہے تو کیا مسجد میں دو نمایں ہوجائیں گی؟

    جواب نمبر: 164165

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1499-1295/L=12/1439

    مسجدِ محلہ جس میں پنجوقتہ نمازیں اپنے اوقاتِ مقررہ پر ادا کی جاتی ہیں اس میں جماعتِ ثانیہ مکروہ ہے ،مسجد اور مدرسہ میں الگ الگ دوجماعتیں کیوں کی جاتی ہیں؟یا مسجد میں دوجماعت کی کیا حاجت ہے اس کی وضاحت کرکے سوال کیا جائے پھر ان شاء اللہ جواب دیا جائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند