عبادات >> صلاة (نماز)
سوال نمبر: 154366
جواب نمبر: 154366
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:1412-1342/sn=2/1439
کم ازکم ایک مشت کے بہ قدر ڈاڑھی رکھنا شرعاً واجب و ضروری ہے، اس سے پہلے کٹوانا ناجائز ہے، اس طرح ٹخنے کے نیچے پائینچے لٹکانا بھی جائز نہیں ہے مکروہ تحریمی ہے، اور جو شخص ان دونوں امروں میں سے کسی کا بھی ارتکاب کرے شرعاً وہ ”فاسق“ ہے، اور فاسق کے پیچھے نماز مکروہ ہوتی ہے؛ لہٰذا صورت مسئولہ میں اگر امام صاحب ایک مشت سے پہلے ڈاڑھی کٹوادیتے ہیں یا ان کی عادت ٹخنے کے نیچے بائجامہ پہننے کی ہے تو ان کے پیچھے نماز درست نہیں ہے، مکروہ تحریمی ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند