• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 56571

    عنوان: میں چنئی میں انجینئرنگ کی پڑھائی کررہاہوں، یہاں قریب میں کوئی مسجد نہیں ہے، اور نماز پڑھنے کے لیے ہمیں کالج سے دس کلو میٹر دو ر جانا پڑتاہے ، اس لیے جمعہ کی نماز پڑھنے میں دقت ہورہی ہے، کالج کی طرف سے وہاں نماز پڑھنے کے لیے جانے کی اجازت نہیں ہوگی، اورظہر کی نماز پڑھنے کی بھی کوئی گنجائش بھی نہیں ہے کیوں کہ اس وقت کلاس چل رہی ہے۔ براہ کرم، بتائیں کہ ہم کیا کرسکتے ہیں؟

    سوال: میں چنئی میں انجینئرنگ کی پڑھائی کررہاہوں، یہاں قریب میں کوئی مسجد نہیں ہے، اور نماز پڑھنے کے لیے ہمیں کالج سے دس کلو میٹر دو ر جانا پڑتاہے ، اس لیے جمعہ کی نماز پڑھنے میں دقت ہورہی ہے، کالج کی طرف سے وہاں نماز پڑھنے کے لیے جانے کی اجازت نہیں ہوگی، اورظہر کی نماز پڑھنے کی بھی کوئی گنجائش بھی نہیں ہے کیوں کہ اس وقت کلاس چل رہی ہے۔ براہ کرم، بتائیں کہ ہم کیا کرسکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 56571

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 92-92/M=1/1436-U ایسے کالج میں داخلہ لینے سے پہلے ہی اس بارے میں غور کرلینا چاہیے تھا کہ نماز کے لیے کالج والے کی طرف سے اجازت نہ ہوئی تب کیا کرنا ہے؟ کالج اگر ایسی جگہ واقع ہے جہاں جواز جمعہ کے شرائط پائے جاتے ہیں تو کالج میں جمعہ قائم کیا جاسکتا ہے لیکن جمعہ میں جماعت شرط ہے اگر آپ کے علاوہ اور بھی تین چار مسلم اسٹوڈنٹ ہیں تو آپ لوگ کسی مناسب مقام پر نماز جمعہ کرسکتے ہیں، کلاس ختم ہونے کے بعد اگر وقت باقی رہتا ہے تو کلاس کے بعد کرسکتے ہیں ورنہ کالج کے ذمہ دار سے اجازت لے کر کچھ پہلے جمعہ کے لیے نکل جایا کریں، جمعہ نہ ملنے کی صورت میں ظہر پڑھیں، کوشش کرنے سے ان شاء اللہ راستے نکل آئیں گے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند