• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 163045

    عنوان: کیا نماز میں زبان سے نیت کرناضروری ہے؟

    سوال: جیسا کہ ہمیں معلوم ہے کہ ہم کعبہ کی طرف رخ کر کے نماز پڑھتے ہیں اور ہم صرف اللہ کے لئے نماز پڑھتے ہیں تو کیا نماز میں زبان سے نیت کرناضروری ہے؟ جیسے” واسطے اللہ تعالی کے، رخ میرا کعبہ شریف کی طرف“؟ براہ کرم، قرآن وحدیث کی روشنی میں وضاحت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 163045

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1019-877/sn=11/1439

    ”نیت“ تو اصل دل ہی میں استحضار کا نام ہے، اگر کوئی شخص نماز پڑھتے وقت صرف دی میں نیت کرے زبان سے کچھ نہ کہے تو اس کی نماز بلاشبہ درست ہے، ہاں اگر مزید استحضار اور دل کی نیت میں پختگی پیدا کرنے کے لیے زبان سے بھی نیت کے الفاظ کہہ لیے جائیں تو زیادہ بہتر ہے۔بعینہ سوال میں لکھے الفاظ کی پابندی بھی ضروری نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند