• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 52795

    عنوان: اگر کوئی شخص دوسری یا تیسری رکعت میں جماعت میں شامل ہو اور امام صاحب سجدہ سہو کریں تو کیاوہ شخص بھی سجدہ سہو کرے گا

    سوال: (۱) اگر کوئی شخص دوسری یا تیسری رکعت میں جماعت میں شامل ہو اور امام صاحب سجدہ سہو کریں تو کیاوہ شخص بھی سجدہ سہو کرے گا (۲) اور کیا اسے اپنی آخری رکعت میں بھی سجدہ سہو کرنے کی ضرورت ہے؟

    جواب نمبر: 52795

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 871-575/L=7/1435-U (۱) جی ہاں! وہ بھی سجدہ سہو کرے گا، البتہ سلام سہو میں شریک نہ ہوگا۔ ومنہا أنہ یتابع الإمام في السہو ولا یتابعہ فيالتسلیم والتکبیر والتلبیة (عالمگیري: ۱/۹۲) (۲) امام کے ساتھ سجدہٴ سہو کرلینے کے بعد پھر آخری رکعت میں سجدہ سہو کی ضرورت نہیں؛ البتہ اگر مسبوق امام کے سلام پھیرنے کے بعد جب اپنی نماز پوری کرنے کے لیے کھڑا ہو اور اس میں سجدہ سہو کی ضرورت پیش آجائے تو آخر میں سجدہ سہو کرنا ہوگا وفیہ (فإنہ) أي المسبوق إذا قضی ما فاتہ یقرأ ویسجد للسہو إذا سہا فیہ․ (شامی)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند